کلاس کنٹرول اور Behaviour Management | اساتذہ کیلئے مؤثر رہنمائی

کلاس کنٹرول اور Behaviour Management | اساتذہ کیلئے مؤثر رہنمائی

کلاس کنٹرول اور Behaviour Management کے اصول، اساتذہ کیلئے بہترین حکمتِ عملیاں، طلبہ کا رویہ بہتر بنانے اور سکول کلچر مضبوط کرنے کے طریقے۔

کلاس کنٹرول:

ڈسپلن, کلاس کنٹرول اور Behaviour Management تین الگ چیزیں ہیں۔ ڈسپلن کا تعلق کارکردگی سے ہے۔ آج ہم کلاس کنٹرول اور Behaviour Control کے بارے میں بات کریں گے۔ دونوں میں تھوڑا سا فرق ہے لیکن ہم ان کو ایک جیسا مان لیتے ہیں۔

کلاس کنٹرول کا مقصد اساتذہ کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ تدریسی عمل کو بغیر کسی مداخلت کے آسانی کے ساتھ سرانجام دے سکیں۔

کلاس کنٹرول میں دو اہم فیکٹرز کا عمل دخل ہے۔ 

سب سے پہلا اور اہم فیکٹر اساتذہ کی شخصیت کا ہے۔ اگر آپ کے اساتذہ کو معمولی بات پر غصہ آتا ہے اور وہ اس کا اظہار ضرورت سے ذیادہ کرتے ہیں, تو غالب امکان یہی ہے کہ بڑے بچوں کی کلاس کے لٸے وہ مناسب نہیں۔ بچے ان کے غصے کو انجواۓ کرتے ہیں اور کلاس میں ٹیچر کا مذاق بنا دیا جاتا ہے۔ اس کے برعکس اگر ٹیچر بچوں کو کچھ نہیں کہتی اور صرف لیکچر ڈیلیور کرتی ہے تو بچے اپنی مرضی کرتے ہیں اور ٹیچنگ پر بُرا اثر پڑتا ہے۔ اس صورت میں ٹیچر کا کلاس میں ہونا یا نہ ہونا برابر ہوجاتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ ایسا کیا, کیا جاۓ کہ ٹیچرز کی کلاس کنٹرول بہتر ہو؟

سب سے پہلے تو ٹیچر کو یہ بات سمجھنی چاہیٸے کہ کلاس کنٹرول کا انحصار ان کے پہلے چند دن کی کارکردگی پر ہے۔ کلاس جب ایک دفعہ کنٹرول سے باہر ہوجاۓ تب کچھ نہیں ہوسکتا۔ یہاں تک کہ سکول پرنسپل بھی کچھ نہیں کرسکتے۔ اس لٸے ایک بات سمجھ لیں کہ جو بھی کرنا ہے ٹیچر نے ہی کرنا ہے اور پہلے چند دن میں کرنا ہے۔

ٹیچرز کو سب سے پہلے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیٸے۔ پہلے چھ, سات لیکچرز ایسے تیار کٸے جاٸیں کہ بچے امپریس ہوجاٸیں۔ یہ سب سے آسان اور مٶثر طریقہ ہے۔ اس کے بعد بھی اگر بچے کلاس ڈسٹرب کریں, تو ابتداٸی رسپانس کم سے کم دینا چاہیٸے۔ ڈاٸیریکٹ جسمانی سزا یا والدین بلانے کی دھمکی پر نہیں جانا چاہیٸے۔ اگر آپ نے ایک دفعہ کہہ دیا کہ میں نے آپ کے والدین کو بتانا ہے تو اب آپ کا فرض بنتا ہے کہ آج ہی والدین کو بتایا جاۓ۔ بچہ جب گھر پہنچے تو اس کے والدین کو پتہ ہو کہ بچے نے سکول میں کچھ غلط کیا ہے۔یہاں ایک غلطی کبھی نہیں کرنی چاہیٸے۔ والدین کو کبھی یہ نہ بتاٸیں کہ بچہ کلاس میں شور کررہا ہے۔ اس بات سے والدین کو کوٸی فرق نہیں پڑتا اور الٹا سکول کی کمزوری ظاہر ہوجاتی ہے۔ اس کی بجاۓ اگر آپ والدین کو بتا دیں کہ بچہ کلاس میں لیکچر نہیں سن رہا یا ہوم ورک مکمل نہیں ہوا, تو اس کا اثر ذیادہ ہوتا ہے۔ اس سے بھی ذیادہ اہم بات یہ ہے کہ جب ہم والدین کو بتا دیں کہ بچے نے ٹسٹ فیل کیا ہے یا کم مارکس لٸے ہیں تو گھر پہنچنے پر بچے کی شامت آجاٸیگی۔ اگلے دن کلاس میں نہ صرف وہ بچہ خاموش ہوگا بلکہ باقی گروپ کو بھی پتہ چل جاٸیگا کہ ہمارے ساتھ بھی یہی ہونے والا ہے۔ 

میں ہمیشہ اساتذہ کو کہتا ہوں کہ بچوں کو وہ دھمکی کبھی نہ دیں جو آپ پوری نہیں کرسکتے۔

اسکے علاوہ پرانے اساتذہ بھی اپنی کلاس کو دلچسپ بنانے کی فکر کریں۔ اگر کلاس آپ کی کنٹرول میں ہے تو اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کلاس کو ٹارچر سیل بنا کے رکھیں۔ بچے کچھ الگ سننا چاہتے ہیں۔ ان کی یہ ضرورت پوری کیا کریں۔ ان کے ساتھ اپنی زندگی کے تجربات شٸیر کیا کریں۔ ان کے ساتھ گپ شپ کیا کریں۔ ان کو دوستوں کی طرح ڈیل کریں۔ ان کی تعریف کریں۔ اپنی زندگی کی ناکامیاں بچوں کو کبھی مت بتاٸیں۔ بچے ناکام لوگوں کو پسند نہیں کرتے۔ ایک بات یاد رکھیں آپ میں سے کوٸی ناکام نہیں ہے۔ آپ زندہ ہیں, کام کررہے ہیں اور دو چار پیسے کما رہے ہیں تو آپ کامیاب ہیں۔ 

بچوں سے دوستی کریں۔  جب بچے آپ سے دوستی کرلیں گے تو وہ آپ کو کبھی ناراض نہیں کرنا چاہیں گے۔

دوسرا فیکٹر سکول کلچر کا ہے۔ سکول و کالج بچوں کے Behaviour Control کے لٸے کیا اقدامات اٹھاسکتے ہیں؟

تین کام ضرور کرنے چاہیٸے۔

پہلا کام Behaviour Management پالیسی بنانا ہے۔ مثال کے طور ہم لکھ سکتے ہیں کہ; 

1.  پہلی دفعہ کلاس میں لیکچر کے دوران بات کرنے پر تنبیہ دی جاٸیگی۔ 

2.  دوسری دفعہ بات کرنے پر نام لیکر پکارا جاٸیگا۔ 

3. تیسری دفعہ Disturbance پر بچے کو کھڑا کیا جاۓ گا۔ چوتھی دفعہ بات کرنے پر سکول کاٶنسلر کے پاس بھیجا جاٸیگا (اگر سکول میں کاٶنسلر موجود نہیں تو سیکشن ہیڈ یا سینٸیر ٹیچر کو یہ ذمہ داری دی جاسکتی ہے) 

4.اس کے بعد والدین کو اطلاع دی جاٸیگی۔ 

5. اس کے بعد بھی مسٸلہ حل نہیں ہوتا تو بچے کو سکول سے نکالا جاۓ گا۔ 

یہ عمل تین سے چھ دن کے لٸے ہوگا۔ اس کے بعد دوسرا سرکل شروع ہوگا۔ اسی طرح دس سے پندرہ Bad Behaviours کی نشاندہی کرکے قانون سازی کی جاسکتی ہے۔ یہ سب تحریری طور پر موجود ہونا چاہیٸے اور اساتذہ اور بچوں کو بار بار بتا دینا چاہیٸے۔ 

دوسرا کام موجودہ Bad Behaviours کو اسی قانون کے تحت روکنا ہے۔ جب آپ اپنے لکھے ہوۓ قانون پر عملدرآمد کرواٸیں گے تو آپ کے موجودہ مساٸل حل ہوجاٸیں گے۔

تیسرا فیکٹر تربیت کا ہے۔ بچوں کے اندر سزا و جزا کا کونسپٹ ڈیولپ کیجٸے۔ ان کو لیکچرز اور موٹیویشن دیتے رہیں۔ ان کو اچھا انسان بننے کی تحریک دیا کریں۔ اس کے لٸے ہر ماہ اسمبلی میں دو طرح کے سرٹفکیٹس دیٸے جاسکتے ہیں۔ 

ایک Good Behaviour Certificate جو عام طور پر ان بچوں کو ملے گا جن کا Behaviour پہلے سے ہی اچھا ہے۔ 

دوسرا سرٹفکیٹ Most Improved Behaviour کا دیا جاسکتا ہے۔ اس کیٹیگری میں ان بچوں کو شامل کیجٸے جن کے Behaviour مساٸل تھے لیکن انھوں نے Improve کیا ہے۔

ان باتوں پر عمل کرنے سے کافی مساٸل ختم ہوسکتے ہیں۔

نوٹ:

تحریر کچھ پرنسپلز کی طرف سے Discipline Problems کے بارے میں سوالات کے جواب میں لکھی گٸی ہے۔ 

Post a Comment

0 Comments